Ahsan-ul-Qawaid - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Monday, March 21, 2022

Ahsan-ul-Qawaid

احسن القواعد

چھوٹے بچوں کی تعلیم وتربیت مشرقی معاشرہ کی وہ خصوصیت ہےجس کاوجود دیگرمعاشروں میں اس قدر اہتمام اورخصوصیت کیساتھ دیکھائی نہیں دیتی۔

پھرخصوصی طورپردینی تعلیم کے حوالے سے بات کریں تواسکی بڑی اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ والدین ہرممکن کوشش کرتے ہیں کہ ان کے بچے دینی تعلیم سے آراستہ وپیراستہ ہوں ۔جس کی ابتداہمیشہ قرآن کریم پڑھانے سے کی جاتی ہے۔

قرآن کریم کادرست اورمعیاری تلفظ ٹھیک کرانے کے لیے زمانہ قدیم سے نورانی قاعدہ پڑھایاجاتاہے۔اب کچھ نئے نئے قاعدے بھی سامنےآرہے ہیں جس سے کہ ایک عمدہ اورقابل قدراضافہ سامنے آرہاہے۔

اسی سلسلہ میں پیش خدمت ہے احسن القواعد کے نام سے موسوم ایک ایساقاعدہ جوچھوٹے بچوں کے لیے بہت اہمیت رکھتاہے۔


اس قاعدہ کی کچھ خصوصیات

احسن القواعد میں ایک خاص لحاظ اس بات کارکھاگیاہے کہ حروف ہجاء میں ساتھ ساتھ انگلش تلفظ بھی واضح کیاگیاہے۔جس کہ بچوں کوحروف تہجی پڑھنے میں آسانی ضرور ہوتی ہے۔

نیزاس قاعدہ میں اس بات کابھی لحاظ رکھاگیاہے کہ ہرسبق کے ساتھ ساتھ مشق بھی پیش کی گئی ہے جس سے کہ سبق کاتصورمل جانے کے بعدبچہ اس کی عملی مشق سے گزرکراچھی طرح سے ازبرکرلیتاہے۔

مزیداس قاعدہ کی بہت سی خصوصیات ہیں جوکہ دیکھنے اورمحسوس کرنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔

اللہ تعالیٰ اس کے مرتب کوجزائے خیرعطافرمائے۔

اس قاعدہ کاڈاون لوڈ لنک نیچے دے دیاگیاہے کلک کرکے فری ڈاون لوڈ کیاجاسکتاہے۔

for download clik on the button below and wait 10 sec

Download File



No comments:

close